Tuesday, 24 April 2012

جنوبی ایشیا کی تیز ترین ایھلیٹ نسیم حمید نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا



اسٹاف رپورٹ
کراچی : جنوبی ایشیا کی تیز ترین ایتھلیٹ کا اعزازحاصل کرنے والی نسیم حمید نے دس منٹ بعد ریٹائرمنٹ واپس لے کر ایک اور ریکارڈ قائم کردیا۔ کہتی ہیں ایک بارپھر ٹریک پر واپس آنے کی کوشش کریں گی۔کھلاڑی معاشرے کے عام افراد کے لئے قابل تقلید ہوتے ہیں لیکن کیا کیا جائے کہ آج کے کھلاڑی سیاست دانوں کی طرح بیانات سے پھر جانے کے فن سے روشناس ہوتے جارہے ہیں۔ایسا ہی کچھ اس وقت دیکھنے میں آیا جب ساؤتھ ایشین گیمزمیں گولڈ میڈل جیتنے والی ایتھلیٹ نسیم حمید نے کراچی میں منعقدہ گرلزانڈرسکسٹین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ کی افتتاحی تقریب میں بین الاقوامی سرکٹ میں واپسی کومسترد کردیا۔ریٹائرمنٹ کے اعلان کے یک دم کیا ہوا کہ کچہ دیربعد ہی کورنگی سے تعلق رکھنے والی نسیم حمید نے اپنے کہے سے پھرتے ہوئےریٹائرمنٹ کوخارج ازامکان قراردے دیا۔
فروری دو ہزار دس میں ڈھاکہ سیف گیمز کے گولڈ میڈل کے بعد نسیم حمید آخری مرتبہ اسی سال دسمبرمیں پشاورنیشنل گیمزمیں ایکشن میں نظرآئیں جس کے بعد مسلسل انجری کے باعث آج تک وہ کسی ایونٹ میں شریک نہیں ہو سکیں۔

No comments:

Post a Comment