Sunday 22 April 2012

کورال طیارہ حادثہ، تحقیقاتی معاونت کیلئے بوئنگ کمپنی کی ٹیم پاکستان آئیگی



اسٹاف رپورٹ
کراچی : سانحہ بھوجا ايئر کی تحقيقات ميں معاونت کیلئے طيارہ ساز کمپنی بوئنگ کی چھ رکنی ٹيم آئندہ چند روزميں پاکستان آئے گی۔رن وے سے لمحوں کی دوری پر تباہ ہونے والا بھوجا ايئرکا طيارہ کئی زندگيوں کے چراغ گل کر گيا۔ اس الم ناک حادثے کی تحقيقات شروع ہوچکی ہيں۔ ايئر ٹريفک کنٹرولرزذرائع کے مطابق جہاز کے پائلٹ نے لينڈنگ کي اجازت کے لئے پہلا رابطہ انسٹرومنٹ لينڈنگ سسٹم شام چھ بج کر دس منٹ پر کيا۔طیارے کو کنٹرول ٹاور نے لينڈنگ کی اجازت دے دی۔ دوسرا رابطہ چھ بج کر بيس منٹ پر ہوا۔ جس پر لينڈنگ کی حتمی اجازت دی گئی۔ چھ بج کر اڑتيس منٹ جہاز کا ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگيا  اور چھ بج کر چاليس منٹ پر جہاز کريش ہوا۔سول ايوی ايشن اتھارٹی سيفٹی انوسٹی گيشن بورڈ کے سربراہ ايئر کموڈورعبدالمجيد کا کہنا ہے کہ حادثے کے فوراً بعد شواہد اکٹھے کئے گئے اور ان پہلوؤں کی تحقيقات کی جارہی ہيں کہ کيا انجن پہلے بند ہوئے يا آگ لگی يا جہاز گرکر تباہ ہوا۔جہاز  رگڑتا کھاتا ہوا گرا اور طيارے کی حالت کيا تھی۔ ايئر کموڈور عبدالحميد نے بتايا کہ بليک باکس مل چکا ہے اسے  ڈی کورڈنگ  کے لئے بوئنگ کمپنی کے پاس امريکا بھيجا جائيگا۔ بوئنگ کمپنی سےبھی  رابطہ ہوچکا ہے اور ان کی چھ رکنی ٹيم بھی دو سے تين روز ميں تحقيقات ميں مدد کے لئے پاکستان آئے گی۔

No comments:

Post a Comment