Sunday, 22 April 2012

طیارہ حادثہ،بدقسمت طیارےکی ایئرہوسٹس صنم نے3ماہ پہلے یہ پیشہ اختیارکیاتھا


اسٹاف رپورٹ
کراچی : حادثے کا شکار ہونے والے بھوجا ائير کے طيارے کی فضائی میزبان نے تين ماہ پہلے ہی یہ پیشہ اختيار کیا تھا، صنم شيخ کا تعلق کراچی سے تھا۔چاند چہرہ، نشيلی آنکھيں جن ميں زندگی کی چمک نماياں تھی، ہنستی مسکراتی بد قسمت جہاز کی ائيرہوسٹس صنم شيخ کراچی کےعلاقے ڈيفنس کی رہائشی تھیں۔ صنم کی والدہ کا انتقال دو سال پہلے ہوا تھا۔ پھر بڑی بہن بھی الله کو پياری ہوگئی۔بہن بھائيوں کا سہارا بننے کاعزم لئے صنم شيخ نے فضائی ميزبانی کا پيشہ اختيار کيا جس کا انہیں بچپن سے شوق بھی تھا ليکن الله کو کچھ اور ہی منظورتھا۔بہن تانیہ کا کہنا ہے کہ صنم اس کا بہت خیال رکھتی تھی۔ صنم کے اہل خانہ کہتے ہيں کہ ان کو حادثے کی صاف شفاف تحقيقات چاہيے تاکہ آئندہ کسی کے ساتھ ايسا نہ ہو۔

No comments:

Post a Comment