Wednesday 25 April 2012

وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2012 کی منظوری دیدی

اسٹاف رپورٹر
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2012 کی منظوری دے دی۔ 1 لاکھ، 79 ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور، سید خورشید شاہ نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ نئی پالیسی تین سال کیلئے ہوگی۔ قرعہ اندازی کا طریقہ ختم کر دیا ہے۔ پچاس فیصد حجاج سرکاری اور پچاس فیصد نجی حج آپریٹرز کے ذریعے فریضہ حج ادا کریں گے۔ حج درخواستیں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر وصول کی جائیں گی۔ 10 سے 25 افراد گروپ کی صورت میں بھی درخواست دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حج پالیسی میں سعودی حکومت کی تعلیمات پر عمل کرنا پڑتا ہے، گزشتہ 5 سال میں حج کرنے والے افراد حج کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔ سرکاری اسکیم کےتحت درخواستیں شیڈول بینکوں سے لی جائیں گی۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حجاج کی رہائش کیلئے تین کیٹیگریز ہوں گی۔ چار ایئرلائنز کو حج آپریشن کی اجازت ہوگی۔ انشورنس کی مد میں حاجیوں سے 2 ہزار کی جگہ 400روپے لئے جائیں گے۔

No comments:

Post a Comment