Saturday, 21 April 2012

لاشوں کی شناخت جاری، عدالتی کمیشن کا قیام


                                                   
                                                                                                                   : اسلام آباد بیورو رپورٹپاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے نواح میں مسافر طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والے ایک سو ستائیس افراد میں سے ایک سو دو کی شناخت کر لی گئی ہے جبکہ وزیراعظم گیلانی نے حادثے کے تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن کے قیام کا اعلان کیا ہے۔فضائی حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی باقیات اسلام آباد کے پمز ہسپتال منتقل کی گئیں تھیں جہاں شناخت کے بعد میتیں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک باقی پچیس افراد کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ لیے جائیں گے اور اس عمل کو مکمل ہونے میں دو دن لگ سکتے ہیں۔وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے فضائی حادثے کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم اس اعلان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اس عدالتی کمیشن کی سربراہی سپریم کورٹ یا کسی ہائی کورٹ کے جج کریں گے۔اُنہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ رحمان ملک کو عدالتی کمیشن کے قیام کے لیے ہدایات دے دی گئی ہے۔وزیر اعظم سے جب یہ پوچھا گیا کہ اس سے پہلے ائربلیو کے حادثے کی تحقیقات سے متعلق لوگوں کو تحفظات ہیں کہ تحقیقات میں تمام پہلووں کو مدنظر نہیں رکھا گیا جس پر یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے رکھتے ہوئے جوڈیشل تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

No comments:

Post a Comment