بجلي بنانے والے پاورپلانٹ سے نکلنے والے مادوں
سے صحت کے مسائل پيدا ہو سکتے ہيں۔شمسي توا نائي کا استعما ل صحت کے ان
مسائل ميں کمي کا باعث بنے گا
فوٹو AP
22اپريل يوم ارض ہے۔ سنہ1970ميں ماحوليات کےحوالے سےشروع ہونے والا يہ
دن آج دنيا بھر ميں منايا جاتا ہے۔ يہ دن آلودگي ختم کرنےاور قدرت سے
انساني ہم آہنگي بڑھانے کےطريقوں پر غور کرنےکا مو قع بھي ہے، جوشہري
علاقوں ميں رہنےوالوں کےلئے کسي چيلنج سےکم نہيں۔نيويارک جيسےبڑے شہرميں جہاں توانائي کي بڑھتي ہوئي ضرورت کو پورا
کرنے کي جدوجہد ميں کوئلہ، گيس اور جوہري توانائي کا استعمال کيا جاتا ہے،
زيادہ شفاف اور لامحدود توانائي کےمنبع سورج سے استفادہ حاصل کرنے پرغور
کيا جا رہا ہے۔نيويارک بہت عرصے سےاپني آلودگي کي وجہ سےجانا جاتا ہے۔ مگر
ميئرمائيکل بلومبرگ چاہتے ہيں کہ نيويارک آلودگي کے بجائے اپني Green
valuesاور توانا ئي کےشفاف طريقوں، جيسا کہ شمسي توانائي کےبڑھتے ہوئے
استعمال کي وجہ سے پہچانا جائے۔پچھلےہفتےايک نيوز کانفرنس ميں انہوں نےايک منصوبے کے بارے ميں
اعلان کيا جس کےمطابق شہر کي دس بڑي عمارتوں ميں سولر پينلزلگائےجائيں گے۔
انہوں نےکہا کہ اسکولوں، فائربريگيڈ کي عمارتوں، پوليس چوکيوں اور ديگر
عمارتوں ميں بھي سولر پينلز لگائےجائيں گے۔ نيويارک کي
حکومت اس عملي مثال ميں غيرسرکاري کمپنيوں کي ايک بڑھتي ہوئي تعداد بھي شامل ہوتي جا رہي ہے۔
River to River realityبھي ان کمپنيوں ميں سے ايک ہے جس کےصدر Dan Neiditch نے Manhattan کي ايک 47منزلہ عمارت کي چھت پر سولر پينلزلگوائے ہيں۔ ان کا کہنا ہےکہ اس کے بعد سے ہمارے بجلي کے بلوں ميں 20 فيصد کمي آئي ہے۔ ہميں اس بات کی بھي خوشي ہے کہ يہ ماحول کے لئے بھي اچھا ہے۔Jack Hidary نيويارک ميں شفاف توانائي اور سوفٹ وئير کي سہوليات ميسر کرنے والي ايک کمپني کے باني ہيں۔ ان کا کہنا ہےکہ شمسي توانائي کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے، ۔جيکہ بتیایا جاتا ہے کہ اعدادو شمار کےمطابق امريکہ ميں 2009ء سے لےکر اب تک شمسي توانائي کي تنصيب دس گنا بڑھ گئي ہے اور موٴثر ٹيکنالوجي اور تنصيب کے طريقوں ميں جدت کے سا تھ ساتھ اس کي قيمت ميں کمي آتي جا رہي ہے۔بجلي بنانے والے پاورپلا نٹ سے نکلنے والےمادے کے اخراج سے صحت کےمسائل پيدا ہو سکتے ہيں۔ شمسي توانائي کا استعمال اس ميں کمي کا باعث بنے گا۔Jack Hidry کہتے ہيں کہ سورج کي روشني ميں قلت کا امکان نہيں ہے۔ سورج کي روشني جتني زيادہ ہوگي شمسي توانائي ميں اتنا اضافہ ہوگا۔ با لآخر اس سيارے ميں جہاں ہم رہتےہيں سورج ہي توانائي کا ذريعہ ہوگا اور مستقبل ميں ہم اسي طرح توانائي حاصل کريں گے۔ تو کيوں نہ ہم ابھي سے اس حقيقت کو مان ليں اور مستقبل کي طرف بڑھنا شروع کرديں۔

No comments:
Post a Comment